Advertisement

اداکارہ سجل اور شہزاد رائے کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ ویڈیو وائرل

بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات اداکارہ سجل علی اور گلوکار شہزاد رائے کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

سجل علی اور شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں فنکار ویڈیو کال پر زندگی مستحکم ہونے کے باوجود کام کرنے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

شہزاد رائے اس دوران اداکارہ سے کہتے ہیں کہ تمھاری زندگی سیٹ ہے تمھیں کام کرنے کی کیا ضرورت ہے جس پر سجل کہتی ہیں کیا مطلب۔

گلوکار کی جانب سے ایک اور سوال کیا جاتا ہے کہ اچھا بتاؤ انسان کام کیوں کرتا ہے، پیسے کمانے کے لیے؟ جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ نہیں کام کرنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جیسا کہ خود دیکھ لینا 4 جون کو۔

واضح رہے کہ سجل علی اور شہزاد رائے کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کروڑوں مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس نئے پروجیکٹ تم ہو تو کا دونوں فنکاروں نے نیا ٹیزر جاری کر کے اور تجسس پیدا کر دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بقول سجل علی یہ پروجیکٹ 4 جون کو منظرِ عام پر آ جائے گا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version