سارہ علی خان کا اپنے والدین کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے ماں باپ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے بتایا کہ میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت پہلے میچور ہو گئی تھی، 9 سال کی عمر میں یہ بات سمجھتی تھی کہ میرے والدین جب اکٹھے رہتے تھے تو زیادہ خوش نہیں تھے لیکن جب سے دونوں الگ ہوئے تو زیادہ خوش رہنے لگے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا میری وہ ماں جسے میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہنستے نہیں دیکھا تھا ،وہ میرے باپ سے الگ ہونے کے بعد اچانک ہنسنے لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری ماں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پرجوش لگنے لگی تھی اور میرے والد بھی بہت خوش تھے اور ان دونوں کو دو الگ گھروں میں خوش دیکھ کر میں بھی خوش ہو جاتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

