Advertisement

اداکار نعمان سمیع کا صارف کو کرارا جواب

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے ایک صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

نعمان سمیع نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

اس ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس شرٹ میں آپ بالکل ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں۔

جواب میں انہوں نے لکھا کہ میں پارٹ ٹائم بطور ویٹر، فرش اور ٹوائلٹ کی صفائی اور پارکنگ ایریا سے کچرا چننے کا کام بھی کرچکا ہوں۔

اداکار نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی بری بات ہے کیونکہ یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہئیے، وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کا پیٹ بھرتے ہیں۔

بعدازاں صارف نے اپنی بات کی وضاحت دی کہ میرا ارادہ مذاق اڑانے کا نہیں تھا، میں صرف آپ کو سراہ رہی تھی، اگر میں غلط تھی تو مجھے معاف کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version