Advertisement

جیٹھا لال کے کردار سے مشہور ہونے والے بھارتی اداکار دلیپ جوشی نے مشہور ہونے کے لیے کیا کیا؟

جیٹھا لال کے کردار سے مشہور ہونے والے بھارتی اداکار دلیپ جوشی پچھلے کئی سالوں سے مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ ہیں۔

جیٹھالال کو 12 سال کی عمر میں اسکول میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے بہت سے تھیٹر شوز میں کام کیا مگر شہرت نہیں ملی۔

دلیپ جوشی کالج کے زمانے میں مختلف پلے کے کردار نبھایا کرتے تھے جس کی وجہ سے پڑھائی میں ان کا دہان نہیں رہتا تھا اور وہ اسی اداکاری کی وجہ سے فیل بھی ہو گئے تھے۔

تاہم اداکار نے فلمی دنیا میں سلمان خان کی فلم  میں نے پیار کیا سے قدم رکھا جو کہ کامیاب فلم تھی مگر اس میں ان کا کردار ایک نوکر کا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں انہوں نے کئی دیگر فلموں میں کام کیا لیکن قسمت نے ان کا زیادہ ساتھ نہیں دیا اور پھر 2008 میں ڈرامہ سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ شروع ہوا۔

اداکار دلیپ جوشی نے اس ڈرامے سے بے حد شہرت حاصل کی آج لوگ انہیں جیٹھالال کے نام سے جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ دلیپ جوشی 26 مئی 1968 میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کی شادی جے مالا نامی خاتون سے ہوئی، ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام ریتوک جوشی اور نییاتی جوشی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version