Advertisement

دانیہ ملک کی نئی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دانیہ ملک کے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی  ہے جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ ویلاگ دانیہ نے ایک ماہ قبل عامر لیاقت کی وفات سے پہلے بنایا تھا جس میں وہ ڈی جی خان میں واقع دربار شریف میں حاضری دینے گئی تھیں۔

اس ویڈیو میں دانیہ ملک نے بتایا کہ یہ ہے میرا پہلا ویلاگ اور آج ہم جا رہے ہیں ڈی جی خان اپنے دربار پر تو آج ہم اپنے دربار کا وزٹ کروائیں گے۔

اس ویلاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ اپنی والدہ کے ساتھ خود گاڑی ڈرائیو کر کے دربار کے مقام تک پہنچتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے دربار پہنچ کر اندر کے مناظر بھی دکھائے ،دانیہ اور ان کی والدہ کو قبرکی دیوار پر چومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ ملک کا یہ ویلاگ عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ان کی ویڈیوز کی تشہیر نہ کریں، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی ویڈیوز لائیک کریں لیکن مہربانی کرکے انہیں نظر انداز کریں، شرم آنی چاہئیے آپ کو دانیہ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ معاف کرے کیسے یہ لوگ قبروں کو سجدہ کرلیتے ہیں۔

Advertisement

دوسرے صارف نے ان کی ویڈیو پر لکھا کہ شارٹ کٹ سے زندگی بدل گئی، مگر اللہ انہیں ہدایت دے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔

 

واضح رہے کہ دانیہ ملک اس وقت عدت میں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں لیکن ان کے یوٹیوب چینل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version