دانیہ کو مرحوم شوہر کی یاد ستانے لگی، عامر لیاقت کی نئی ویڈیو نے لوگوں کو جذباتی کردیا

عامر لیاقت کی مبینہ بیوہ دانیہ شاہ کو اپنے مرحوم شوہر کی یاد ستانے لگی ہے اور انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
دانیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ویڈیو میں عامر لیاقت کو کچھ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک گانا چل رہا ہے۔ عامر لیاقت نیلے رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔
دانیہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں “مس یو” کے ساتھ دو روتے ہوئے ایموجی شئیر کیے ہیں۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے انہیں ڈرامے باز عورت قرار دیا تو دوسرے نے انہیں عامر لیاقت کی موت کی وجہ قرار دیا۔
انایہ نامی ہینڈل سے دانیہ کو کہا گیا کہ عامر کے نام پر ہمدردیاں سمیٹنا بند کریں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔
خیال رہے کہ دانیہ شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اب بھی عامر لیاقت کی بیوی/ بیوہ ہیں کیونکہ ان کی خلع کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے ہی عامر لیاقت کا انتقال ہوچکا تھا۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جائیداد کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں، اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دانیہ کا عامر لیاقت سے محبت کا ناٹک صرف جائیداد کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News