سونم کپور کے گھر بے بی شاور کی تقریب؛ تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے گھر پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاریا ں جاری ہیں۔
اداکارہ نے لندن میں اپنے گھر بے بی شاور کی تقریب کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
انہوں نے اس خاص دن کے موقع پر گلابی رنگ کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
بے بی شاور کی تقریب میں گلوکار لیوکلیان نے بھی پرفارم کیا جس پر تقریب میں شریک مہمانوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سونم کپور نے مارچ 2018 میں آنند آہوجا سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش رواں سال موسم خزاں میں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

