Advertisement

ٹک ٹاکر ڈولی کو دورانِ تقریب انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

مقبول ترین سوشل میڈیا اسٹار ڈولی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں دورانِ رقص گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو مشہور ٹک ٹاکر نوشین سید المعروف ڈولی کے ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈولی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 11 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے گرنے کی ویڈیو جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

جنگل کی آگ کا ذکر آئے اور ڈولی یاد نہ آئیں ایسا ممکن نہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی جنگل میں آگ لگانے والی اپنی وائرل ویڈیو کے باعث آن لائن ہنگامہ برپا کرچکی ہیں۔

Advertisement

مذکورہ ویڈیو پر شدید ردعمل سے پریشان ڈولی اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گرنے والی ویڈیو میں ڈولی اور شازیہ منظور کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے علیزے شاہ کے ریمپ فال کی نقل کی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈولی گھومتے ہوئے گرتی ہیں اور شازیہ پہلے کی طرح انہیں بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

قبل ازیں ٹک ٹاکر نوشین سید پر جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی شکایت پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوضجنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ڈولی کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version