محمود اختر کی طبیعت ناساز؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہے۔
مشہور ڈرامہ سیریل بُلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
نبیل ظفر نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سینئر اداکار محمود اختر اور تنویر جمال کی تصاویر شیئر کیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ اداکار محمود اختر کو کونسا مرض لاحق ہوا ہے اور نہ ہی اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب تنویر جمال کو بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث جاپان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کینسر نے ان کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے ان کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید نے بھی دونوں اداکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News