ٹوئٹر صارف کی دلچسپ غلطی

ٹوئٹر پر ملازمت کی درخواست ارسال کرنے والے ایک صارف نے دلچسپ غلطی کی جسے سوشل میڈیا صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
ڈیوڈ برائن کوئین نامی صارف نے ٹوئٹر پر غلطی سے کی ہوئی ای۔ میل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نوکری کے لیے غلطی سے سی وی کی بجائے اسٹیو جابز کے لباس میں ملبوس کتے کی تصویر بھیج دی تھی۔
the time i accidentally sent a photo of a dog dressed as steve jobs instead of my resume pic.twitter.com/W7EoLu8O30
— david byron queen (@byron_queen) June 13, 2022
ڈیوڈ برائن کوئین نے کہا کہ ’جاب فولڈر میں کچھ بھی محفوظ کرتے وقت محتاط رہیں‘۔
اب تک ان کی اس ٹوئٹ کو تقریباً ڈھائی لاکھ صارفین پسند اور تقریباً سولہ ہزار ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آنجہانی اسٹیو جابز موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ’ایپل‘ کے خالق ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News