عامر لیاقت نے چوتھی شادی کرنے کی خواہشمند خاتون کو کیا جواب دیا؟

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد کئی خواتین نے ان سے چوتھی شادی کے لیے خواہش ظاہر کر دی۔
ایک خاتون جنہوں نے عامر لیاقت کی چوتھی اہلیہ بننے کی ٹھان لی ہے، ان کا نام عالیہ شاہ بتایا گیا ہے۔
عالیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران عامر لیاقت سے شادی کرنے سے متعلق کہا کہ میں عامر لیاقت کو تب سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت، جوان تھے اور میں انہیں تب سے دیکھتی آرہی ہوں جب انہوں نے عالم آن لائن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں عامر لیاقت کی تیسری شادی ٹوٹنے اور اُن کی گذشتہ ماہ لیک ہونے والی ویڈیوز سے متعلق جانتی ہوں، ایسے لوگ معاشرے میں ہوتے ہیں، زیادتی کسی نے بھی نہیں کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عامر لیاقت ایسے ہوسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عالیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت معصوم ہوسکتے ہیں، وہ میرے آئیڈیل ہیں مجھے ان کی شخصیت اچھی لگتی ہے، میرا ان سے کوئی بڑا مطالبہ نہیں ہے میں ان کے ساتھ پاک رشتے میں رہنا چاہتی ہوں۔
خاتون نے کہا کہ آپ میرا پیغام ان تک پہنچا دیں ، لڑکیاں ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عالیہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ اُن سے اگر شادی ہوئی تو کتنا حق مہر لکھوائیں گی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی حق مہر نہیں لکھواؤں گی۔
عامر لیاقت حسین نے عالیہ شاہ کا انٹرویو خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کیا ہے جس پر انہوں نے کیپشن بھی لکھا کہ آپ کا شکریہ لیکن ایک تو اب میں یہاں نہیں رہتا، دوسرا آپ کہتی ہیں دل برداشتہ نہ ہوں اصل میں اب جھوٹ برداشت نہیں ہوتا۔
انہوں نے آخر میں لکھا کہ بہت سہے ہیں کوڑے تہمتوں کے جنہیں لائے تھے ہم زحمتوں سے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری شادی ٹوٹنے کے بعد ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کی دوست علیزے نے بھی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کی ویڈیو بہت وائرل ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News