اداکار اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کی زندگی کا اہم راز بتادیا

بھارت کے نامور اداکار اکشے کمار نے اپنی و اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی زندگی کا اہم راز بتادیا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ٹوئنکل اور میں مختلف سوچ کے حامل ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب معاملہ ہے، مجھے اس کی بالکل سمجھ نہیں آتی، وہ کچھ سوچتی ہے جبکہ میں کچھ اور سوچتا ہوں۔
اکشے کمار نے کہا کہ اگر مجھے کچھ پسند نہ آئے تو میں اس وقت تک خاموش رہتا ہوں جب تک ٹوئنکل مجھ سے خود نہ پوچھ لیں ۔
یاد رہے کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی سابقہ اداکارہ ہیں جبکہ وہ اس وقت ایک نامور مصنفہ بھی بن چکی ہیں ،اس جوڑے کے دو بچے ہیں جن کے نام آرف اور نِتارا ہیں۔
اکشے اور ٹوئنکل کا تعلق بھی بالکل مختلف گھرانوں سے ہے، اکشے دہلی کی چاندنی چوک میں پیدا ہوئے اور سخت محنت کے بعد ممبئی پہنچے جبکہ ٹوئنکل کھنہ سپراسٹار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے اپنی زیادہ تر زندگی ہی ممبئی میں گزاری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

