Advertisement

امیتابھ بچن اور جیہ بچن کی شادی کو کتنے سال مکمل ہو گئے؟

 بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کی جیہ کے ساتھ شادی کو 47  سال مکمل ہو گئے۔

 اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں امیتابھ اور جیہ شادی کے جوڑے میں رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکت اہے ۔

اداکار امیتابھا نے ایک پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ میں جیہ اور میری شادی کی سالگرہ پر دکھائے گئے پیار اور احترام کے لیے ان سے  ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں۔

1973 میں امیتابھ بچن اور جیہ بچن ساتھ ساتھ زنجیر فلم میں نظر آئے یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

تاہم اس فلم کے بعد سے ہی جیہ اور امیتابگ ایک دوسرے کے قریب آنے لگے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے دونوں بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔

امیتابھ کی اداکارہ جیہ سے 3 جون 1973 کو شادی ہوئی جو ایک کامیاب شادی ثابت ہوئی ہیں۔

Advertisement

بالی ووڈ میں جیہ بچن ان چند اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلموں میں محض شو پیس کے طور پر اداکاراؤں کو استعمال کئے جانے کے نظریہ کو بدل کر فلم انڈسٹری میں اپنی ایک مضبوط شناخت بنائی ہے۔

اس کے علاوہ جیہ بچن کی فلموں پر نظر ڈالی جائےتو وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں وہ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کرداروں کا ضروری حصہ لگتا ہے اور اس میں وہ کبھی بھی غلط نہیں لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ جیہ بچن 09اپریل 1948کو ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں ۔ان کے والد ترون بھادوڑی صحافی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version