Advertisement

ماریلن منرو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ  کی ہردل عزیز اداکارہ ماریلن منرو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1950 کی دہائی میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ماریلن منرو منرو کا کردار اینا ڈی آرماس نے ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری ہونے والے ٹریلر کو اب تک 28 لاکھ 38 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں۔

آنجہانی اداکارہ پر بننے والی فلم Blonde اسی عنوان سے تحریر کردہ ناول پر مبنی ہے جسے جوائس کیرل اوٹس نے 2000ء میں تحریر کیا تھا۔

Advertisement

اس فلم کی شوٹنگ 2010 میں شروع ہونا تھی اور پہلے پہل ماریلن منرو کا کردار ادا کرنے کے لیے نیومی واٹس کا انتخاب کیا گیا تھا۔

بعد ازاں جیسیکا چیسٹین کا نام بھی زیر غور تھا لیکن قرعہ فال اینا ڈی آرماس کے نام نکلا۔

کیوبا سے تعلق رکھنے والی اینا ڈی آرماس نے بتایا کہ انہیں ماریلن منرو کے لہجے میں مہارت کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی سیکھنے میں 9 مہینے لگے۔

ماریلن منرو پر بننے والی یہ فلم  23 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version