Advertisement

دیپیکا پڈوکون کی ترقی سےمتعلق رنبیر کپور کا اہم انکشاف

دیپیکا پڈوکون  اور رنبیر کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں،ان دونوں نے اپنے کیرئر کا آغاز بھی ایک ساتھ کیا اور بطور اداکار انہوں نے بہت جلد ترقی کی۔

ایک انٹرویو میں اپنی فلم تماشہ اور خاص طور پر گانے ’اگر تم ساتھ ہو‘ کے مشہور سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ انہیں دیپیکا پڈوکون کی پرفارمنس نے چیمپیئن بنایا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں جس طرح دیپیکا نے اسے پرفارم کیا وہ حیران کن تھا،میں جو کر رہا تھا وہ ری ایکٹ کر رہی تھیں اور وہ جو کر رہی تھیں میں ری ایکٹ کر رہا تھا، میں نے ہمیشہ دیپیکا کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے کیونکہ ہم نے ایک ساتھ شروعات کی تھی۔

Advertisement

رنبیر کپور نے کہاکہ وہ ایک اداکارہ کے طور پر  بہت بڑی ہو گئی ہیں، ہم نے اپنی دوسری فلم ’بچنا اے حسینو‘اکٹھے کی، جب میں نے ان کے ساتھ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں دوبارہ کام کیا تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی اداکار کی ترقی سے اتنا حیران ہوا ہوں، کیونکہ میں دیپیکا کو بہت قریب سے جانتا ہوں  اور میں  ان سے بہت متاثر ہوا تھا۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ جب ہم نے تماشہ فلم کی تو اس وقت وہ بہت تجربہ کار تھیں، ہر وہ کام جو دیپیکا کر رہی تھیں مجھے حیران کر رہا تھا ۔

دوسری جانب  رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’شمشیرا‘ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version