ماہیما چوہدری میں کینسر کی تشخیص؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئے ہے۔
اس حوالے سے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہیما چوہدری کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت کے بارے میں بتایا ہے۔
اس ویڈیو میں ماہیما چوہدری کے سر پر کینسر کے علاج کی وجہ سے بال نہیں ہیں اور وہ اداکار انوپم سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ماہیما چوہدری کی ہمت اور کینسر کی کہانی، میں نے اداکارہ کو ایک ماہ قبل اپنی 525 ویں فلم دی سِگنیچر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے امریکا سے بلایا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں انہوں نے مجھے چھاتی کے کینسر کے بارے میں بتایا ، انکی ہمت اور اُن کا رویہ پوری دنیا کی بہت سی خواتین کو اُمید دے گا۔
اداکار انوپم نے لکھا کہ ماہیما ہیرو ہے، بہادر ہے اور وہ سیٹ پر واپس آ گئی ہیں لیکن اُنہیں پیار، محبت اور دُعاؤں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے بھارت کی متعدد فلموں جیسے پردیس، پیار کوئی کھیل نہیں، دیوانے، دھڑکن، باغبان، اوم جئے جگدیش، دل ہے تمہارا میں کام کیا ہے جبکہ وہ آخری بار 2016 کی فلم ڈارک چاکلیٹ میں نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

