Advertisement

گلوکار بی پراک کا نومولود پیدائش کے وقت چل بسا

بھارتی گلوکار پراتیک بچن المعروف بی پراک کا نومولود بچہ پیدائش کے وقت ہی انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار بی پراک اور ان کی اہلیہ میرا نے اپنے دوسرے بچے کا دُنیا میں استقبال کرنا تھا لیکن اُنہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے وقت ہی کھو دیا۔

گلوکار بی پراک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دل کو چھونے والا نوٹ پوسٹ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ ’بہت ہی گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے وقت موت واقع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ ہے جس سے ہم بطورِ والدین گزر رہے ہیں‘۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’ہم سب اس نقصان پر بےحد افسردہ ہیں اور ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہمیں ہماری پرائیویسی دیں‘۔

واضح رہے کہ بی پراک نے میرا بچن کے ساتھ 4 اپریل 2019 کو شادی کی تھی اور انہوں نے سال 2020 میں اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version