فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں 2 اداکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

میکسیکو میں نیٹ فلکس سیریز دو چوزن ون کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں دو اداکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شوٹنگ کے دوران متوفی اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو کو میکسیکن شہر مولیگی کی سڑک پر گاڑی میں سوار کرکے سیریز کے ایک سین کو فلمایا جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی حادثے کے سبب قلابازی کھا کر تباہ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹریفک حادثے میں دو اداکار ریمنڈو اور جون فرانسسکو ہلاک ہوگئے جبکہ پروڈکشن ٹیم کے چھے اراکین زخمی ہوئے۔
نیٹ فلکس نے اس ضمن میں اب تک کوئی وضاحت پیش نہیں کی اور کہا یہ جارہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ دی چوزن ون برازیلین سیریز ہے جس کی پہلی سیریز 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ حادثے کے سبب دوسری سیریز کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News