Advertisement

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جو منشیات کیس میں گرفتار ہوئیں

بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات ایسی ہیں جو کہ منشیات کیس میں گرفتار ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے اداکار سدھانت کپور سے قبل بھی کئی نامور بھارتی اداکار و اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں منشیات استعمال اور فروخت کرنے کے کیس میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان نامور شخصیات میں کسی کو سزا ہوئی تو کوئی بھاری جرمانہ ادا کرکے رہا ہو گیا اور کسی کو مقدمے میں کلین چٹ مل گئی۔

شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو بھارتی شہر بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے منشیات کا انتظام کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر اور دفتر سے گانجا(منشیات کی ایک قسم) برآمد ہونے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں اور شوہر ہارش کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں دونوں نے ضمانت پر رہائی حاصل کی۔

بھارتی اداکار فردین خان کو 2001 میں ممبئی پولیس نے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن  بعد میں انہوں نے والد کے ساتھ مل کر مقدمہ لڑا اور کلین چٹ حاصل کی۔

مشہور اداکار سنجے دت 1982 میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے 5 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version