Advertisement

کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر وکی کوشل کا شدید ردعمل

کترینہ کیف کا ہریتک روشن سے پیار کا اظہار،شوہر کا شدید ردعمل

بولی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اکترینہ کیف نے  بھارتی اداکار ہریتک روشن کے داڑھی والے اوتار سے پیار کا اظہار کیا، جس پر اداکارہ کے شوہر وکی کوشل کی  جانب سے شدید ردعمل سامنےآیا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہریتک روشن کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار اپنی داڑھی والے اوتار میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں، کترینہ کیف ان کے اس انداز کو کافی پسند کیا۔

Advertisement

جس کے بعد وکی کوشل نے بھی  اہلیہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

دوسری جانب کترینہ کیف  نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم فون بھوت کا آفیشیل ٹیزر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک  خوفناک کامیڈی آنے والی ہے‘انتظار کیجئے!

اس فلم میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ  نئے اداکار ایشان کھتری اور سدھانت  چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version