فیروز خان اور اشنا شاہ کی دبئی میں موج مستیاں، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور اداکارہ اشنا شاہ جن کی آن اسکرین کیمسٹری تمام مداحوں کو بے حد پسند آئی اس وقت دبئی میں موج مستیاں کر رہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں فنکاروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان گولف کھیل رہے ہیں جبکہ اشنا شاہ ’واٹر سلائیڈنگ کر رہی ہیں‘۔
ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ جوڑی بہت اچھی ہے جبکہ کچھ نے انہیں کہا کہ دبئی میں ان لمحات سے لطف اندوز ہوں۔
اس سے قبل دونوں اداکاراؤں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے ڈرائیونگ سوٹ پہنا ہوا ہے اور کار ریس کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور اشناہ شاہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News