Advertisement

دانیہ شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں؛عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اہم اعلان کردیا

ممتاز مذہبی اسکالر، ٹی وی میزبان اور سیاست دان ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے اہم اعلان کردیا ہے۔

عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ماہ بعد دانیہ ملک نے سندھ ہائی کورٹ میں شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب ان کی درخواست پر آئندہ ہفتے 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

دانیہ ملک کی جانب سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے اور انہیں پریشان کرنے کے معاملے پر ان کی سابق پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے ایف آئی اے میں جانے کا اعلان کردیا،جس کا اعلا ن انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

Advertisement

بشریٰ اقبال نے 22 جولائی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں دانیہ ملک اور ان کی والدہ کے خلاف شکایت درج کروانے جا رہی ہیں۔

https://twitter.com/DrBushraIqbal/status/1550424020843118593?cxt=HHwWgoCy2dabm4QrAAAA

انہوں نے مداحوں سے اس ضمن میں دعا کی اپیل بھی کی مگر انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ کن الزامات اور بنیاد پر دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کریں گی۔

واضح رہے کہ بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے درمیان دسمبر 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چلی۔

بشریٰ اقبال اس وقت دو بچوں بیٹے احمد اور بیٹی دعا عامر کے ہمراہ رہتی ہیں۔

Advertisement

عامر لیاقت نے بشریٰ اقبال سے شادی ختم ہونے سے قبل ہی اگست 2018 میں ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی، جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version