ٹک ٹاکر ڈولی ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئیں؛ نئی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر نوشین سید عرف ڈولی ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئیں۔
ڈولی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے بالی ووڈ کا مقبول گانا تم سے مل کے دل کا ہے جو حال کے سین کو کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بدقسمتی سے عوام نے بالکل پسند نہیں کیا۔
اس ویڈیو کے بعد سے ڈولی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں کر کے قدرے بوڑھی اور عجیب لگ رہی ہیں۔
مداحوں نے مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے اور انہیں دلچسپ نام بھی دیے۔
اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں ڈولی کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں ڈولی کی بولڈ انداز میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈولی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ ویڈیو میں بولڈ انداز میں رقص کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے گانے کا نام پکارا ہے لکھا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

