Advertisement

ماہرہ خان لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے ساتھ اداکار فہد مصطفیٰ بھی نظر آرہے ہیں۔

وائرل تصاویر میں ماہرہ خان کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ شرکت کی تھی۔

شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے شو کے میزبان شہریار منور کے ساتھ بھی اپنے ڈانس کے جلوے دکھائے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ڈانس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جسے دیکھنے کے بعد صارفین برہمی کا اظہار کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں دونوں اداکاروں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement

کئی مداحوں نے ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران سب کچھ بھول کر بچکانہ ہو جاتی ہیں۔

بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اوور ڈانس پرفارمنس کے ساتھ فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیر کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ایک نجی ویب شو کے میزبان کے ہمراہ  فلم قائد اعظم زندہ باد کے گانے لوٹا رے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم قائدِ اعظم زندہ باد ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے۔

نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی ۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version