Advertisement

اسپاٹ بوائے کے طور پر بالی ووڈ انڈسٹری میں آیا، انیل کپور کا انٹرویو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے بالی ووڈ میں کیسے انٹری لی؟

اداکار انیل کپور  نے حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کچھ اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا۔

اداکار انیل کپور نے بتایا کہ والد کی بیماری کے باعث مجبوراً 17 سال کی عمر میں ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

انٹرویو میں اداکار انیل کپور نے نوجوانی کے دنوں میں اپنے گھر کے مشکل حالات کا ذکر کیا۔

فلم ساز سریندر کپور کے گھر پیدا ہونے والے انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کا فلم انڈسٹری میں آغاز آسان نہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں انہوں نے ایک اسپاٹ بوائے کے طور پر کام کیا تھا۔

انیل کا کہنا تھا کہ مجھے وہ کام کرنا بھی اچھا لگتا تھا، صبح میں اٹھانا، ان کا سامان اٹھانا، کسی کو ایئرپورٹ سے لے کر آنا اور پھر انہیں لوکیشن پر چھوڑ کر جانا اور پھر بریک کے دوران ان لوگوں کے لیے ناشتہ لے کر آنا وغیرہ، یہ سب سوچنے میں عجیب کام ہیں، لیکن مجھے یہ کرنا اچھا لگتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر بعد میں وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بھی بنے، اور فلم “ہم پانچ” کے کاسٹنگ ڈائریکٹر وہی تھے اور یہ پہلا موقع تھا جب ان کا نام فلم کریڈٹس میں سامنے آیا۔

واضح رہے کہ انیل کپور نے اپنا کیریئر ہندی فلموں سے شروع نہیں کیا تھا، انہوں نے بالی ووڈ میں آنے سے قبل ایک تیلگو اور ایک کناڈا فلم کی تھی۔

جبکہ انیل کپور نے ہندی فلم میں پہلی مرتبہ فلم “وہ ساتھ دن” میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جبکہ انہیں پہلی کامیابی فلم مشال سے ملی تھی جس کے لیے انہوں نے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version