کرن جوہر کا وزیراعلیٰ آسام کے ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے کا عطیہ

بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر نے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا نے یہ بات اپنی ٹوئٹ میں بتائی اور کرن جوہر کی اس کاوش کو سراہا۔
Grateful to film producer Shri @karanjohar and Dharma Productions for contributing ₹11 lakh to CM Relief Fund.
Also acknowledge Shri Rohit Shetty for his initiative of getting the entire Indian film industry together for the cause of #AssamFloods.@iamrohitshetty
Advertisement— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) July 5, 2022
وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا نے کہا کہ فلم پروڈیوسر کرن جوہر کا مشکور ہوں جنہوں نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کیے۔
انہوں نے بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے پوری فلمی صنعت کو اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے آمادہ کیا۔
واضح رہے کہ روہت شیٹی اور ارجن کپور نے 5، 5 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروائے، فلم اور میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار نے 11 لاکھ جبکہ سونو نگم نے 5 لاکھ روپے جمع کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News