ٹک ٹاک اسٹار ڈولی کا بولڈ انداز میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر نوشین سید عرف ڈولی کی بولڈ انداز میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈولی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ویڈیو میں بولڈ انداز میں رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے گانے کا نام پکارا ہے لکھا ۔
اس سے قبل ڈولی پر جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی شکایت پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی ) نے جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ڈولی کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی تھی جب انہوں نے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

