دنا نیر کا پشتو گانے پر ڈانس،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں پارٹی گرل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ڈانس دنانیر نے اپنے کسی قریبی دوست کے مایوں فنکشن میں کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی گرل نے اورنج رنگ کا لباس زی تن کیا ہوا ہے جس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین ان کے اس ڈانس کو پسند کر رہےہیں اور کئی انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ دنانیر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
یاد رہے کہ دانیر موبین کی پاوری ہوری ہے ویڈیو پچھلے سال ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی جس پر قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی ویڈیو بناتے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

