Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر شوبز شخصیات کا ردعمل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر عوام سمیت شوبز شخصیات کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ ایک دن لٹیروں کا احتساب ہوگا اور انصاف ہوکر رہے گا۔

ایمن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نجی ٹی وی چینل کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے افسردگی کا دن ہے، اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہادر ترین قرار دیا۔

گلوکار فرحان سعید  نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حیرت انگیز اورناگوار بات، قوم کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے۔

Advertisement

اداکار احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کے وقت رات 12 بجے عدالتیں کھلی تھیں اس طرح اب بھی کھولی جائیں۔

پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا کہ عوام کے ووٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔

عمران خان کی ہمیشہ مخالفت والی اداکارہ عفت عمر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میری پارٹی ، میری مرضی ، شجاعت حسین۔

عفت عمر نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم  ہوا الحمداللہ۔

Advertisement

اداکار فیروز خان نے سپریم کورٹ سے امیدیں لگاتے ہوئے کہا کہ تمام نگاہیں اب سپریم کورٹ کی جانب ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ کے انتخابات کو سرکس قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ ہوا جس میں پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ 186 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکے جس کی بنیادی وجہ (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا وہ خط تھا جس میں انہوں نے اپنے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسی خط کو بنیاد بناتے ہوئے (ق) لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے اور یوں حمزہ شہباز 179 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب مںتخب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version