بھارتی اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی،تصاویر وائرل

سابق بھارتی ادکارہ ثناء خان اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے شوہر’مفتی انس‘ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر ے ’احرام‘ باندھا ہوا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کی میری سب سے گزارش ہے کہ اگر میری طرف سے کسی کو ذہنی یا جسمانی تکلیف پہنچی ہو تو اللہ کی خوشنودی کے لئے مجھے معاف کر دیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
Hajj mabrook ♥️
Allah asaan kare qubool kare.
Ameen pic.twitter.com/WuvmBcsxOeAdvertisement— Saiyad Sana Khan (@sanaak21) July 7, 2022
واضح رہے کہ حج کا خطنہ ہفتے کو روز دیا جائے گا۔
اس سے قبل اداکارہ نے رمضان المبارک میں شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء خان نے 2020 میں مفتی سید انس سے شادی کی تھی۔
اداکارہ نے بھارتی فلم’وجہ تم ہو‘، ’ جے ہو‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News