سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر کا اہلیہ کے لئے شاندار سرپرائز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی گلوکار فلک شبیر اور ادکارہ سارہ خان اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس کو مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جاتا ہے۔
گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر دل کی شکل کا کیک رکھا ہوا ہے اور فلک شبیر اہلیہ کے لئے ایک خاص گلاب کا پھول لے کر آتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کہتے ہیں کہ ’یہ پھول نہیں مرجھائے گا اب کیونکہ یہ پھول 6 سال تک زندہ رہ سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں ہماری محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔
سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر لی گئی تصاویر اداکار ہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News