رنویر سنگھ کا اداکارہ دیپیکا کی والدہ سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی والدہ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار نے فلم ساز کرن جوہر کے پروگرام کافی وِد کرن میں دلچسپ انکشاف کیا کہ شادی کے شروع میں مجھے دیپیکا کی فیملی کے ساتھ کافی مشکل سے ایڈجسٹ ہونا پڑا،
اس کے علاوہ رنویر نے اپنے کپڑوں پر دیپیکا کی والدہ کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل کا بھی بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اب بھی خود کو ان کی نظر میں بہتر بنانے کا کام کر رہا ہوں، میرے دو وارڈ روبز ہیں، جب میں اپنے سسرال جاتا ہوں تو سادے کپڑے پہنتا ہوں جیسے کہ جینز کے ساتھ سفید ٹی شرٹ۔
اداکار رنویر نے کہا کہ شروع میں آنٹی نے میرے کپڑوں کو دیکھ کر کہا تھا کہ یہ کیا ہے، یہ کون ہے، شروع میں مجھے ان کا دل جیتنے میں بہت وقت لگا لیکن اب وہ میری ماں جیسی ہیں۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اپنے کپڑوں کے اسٹائل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
اداکار کے کپڑوں کا انتخاب اتنا انوکھا ہوتا ہے کہ میڈیا باقاعدہ ان کے انٹرویوز لیتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے پہناوے کے خوب چرچے ہوتے ہیں۔
اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

