Advertisement

امریکی  گلوکار آر کیلی کو جنسی جرائم کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

مشہور امریکن گلوکارآر کیلی کو بچوں سمیت اپنے نوجوان مداحوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا  اور  1لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ سال نیویارک کی ایک جیوری نے 55 سالہ گلوکار جن کا اصل نام ’رابرٹ سلویسٹر کیلی‘ ہے کو جنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں تمام الزامات کا مجرم پایا تھا۔

ان الزامات میں کم عمر مداحوں کے جنسی استحصال، اغوا، جبری مشقت، مین ایکٹ کی خلاف ورزی،دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی مقاصد کے لئے لوگوں کی نقل و حمل شامل ہے۔

 عدالت میں وضاحت کرتے ہوئے متعدد متاثرین نے انکشاف کیا کہ گلوکار نے اپنی شہرت کا استعمال انہیں پھنسانے کے لیے کیا اور بعد میں انہیں اپنی جنسی تسکین کے لیے استعمال کیا۔

عدالت کے فیصلے سنانے کے بعد گلوکار نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، تاہم گریمی  ایوارڈ جیتنے والےگلوکار  نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ سزا چھ ہفتوں کے طویل مقدمے کی سماعت کے بعد سامنے آئی ہے جسے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس  کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فیصلے کے بعد متاثرین کے لواحقین نے عدالت کے باہر جشن منایا اور ملک کے عدالتی نظام کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version