اداکارہ مومل شیخ کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔
قرآن ایک مقدس کتاب ہے جس کو ہاتھ میں لینے سے پہلے بھی ہم وضو کرتے ہیں، خواتین سر ڈھانپتی ہیں اور عزت و احترام کے ساتھ قرآن کو پڑھا جاتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ کی اس حرکت کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کسی سفر سے اپنے گھر واپس آئی ہیں اور ان کی گھر میں انٹری پر ایک خاتون جو خود دوپٹہ بھی نہیں پہنی ہوئیں، انہوں نے قرآن ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے اور مومل کو اس کے سائے میں سے گزار رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مومل اور اس خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے دوپٹہ تو اوڑھ لیتیں جبکہ ایک اور نے مومل پر تنقید کی کہ اگر وہ دیکھ رہی تھیں کہ قرآن ہے تو سر دھانپ لیتیں۔
ایک صارف نے کہا کہ اگر قرآن کو ہاتھ میں لینے سے پہلے سفر کی دعا پڑھ کر نکلتیں تو بحفاظت پہنچ جاتیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ رسم ہی نہیں ہونی چاہئیے، کیونکہ ہر کوئی ہر وقت پاک یا صاف اور وضو سے نہیں ہوتا اور خصوصاً وہ لوگ جو سفر میں ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News