یاسر نواز نے بالآخر ندا کو ‘فارمولا وَن’ کار دکھا ہی دی

پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز نے بالآخر اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو فارمولا وَن کار دکھا ہی دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ندا اور یاسر بیرونِ ملک شاپنگ مال میں فارمولا ون ریسنگ کار دیکھ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں یاسر نوازاپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ یہ ہوتی ہے فارمولا ون ریسنگ کار، ندا دیکھ لو۔
جس پر ندا کہتی ہیں کہ ہاں میں نے یہ کار اچھی طرح سے دیکھ لی ہے، ہاتھ بھی لگا کر چیک کر لیا ہے، اب آپ سب خوش ہو جائیں۔
ویڈیو یاسر نواز دورانِ شو کی جانے والی ندا کی ایک اور غلطی بھی دہراتے ہیں۔
یاسر اس ویڈیو کے آخر میں کہتے ہیں کہ اب ہم انٹرمیڈیٹ ڈائیٹنگ یعنی انٹرمٹنٹ ڈائیٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ندا یاسر کی ایک 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ فارمولا وَن ریسنگ کار سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے شو پر آنے والے مہمانوں اور اُن کے کام سے متعلق ریسرچ کی تھی۔
اس لاعلمی پر ندا یاسر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

