ماہرہ خان نے شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اس وقت اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے کافی مصروف ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بھارتی اداکار شاہ رُخ خان سے متعلق پوچھے جانے والوں سوالوں سے اب تنگ آچکی ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں میری شادی کا مجھ سے پہلے آپ کو پتہ ہو گا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
دوران انٹرویو ماہرہ خان نے پاکستانی اداکار وہاج علی کی اداکاری کو بھی سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد اُن کا سب سے الگ اور منفرد پروجیکٹ ہو گا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی نئی فلم قائدِ اعظم زندہ باد عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News