Advertisement

سمانتھا نے کرن جوہر کو ناخوش شادیوںکی وجہ قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو نے کرن جوہر کو ناخوش شادیوں کی وجہ کہہ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کا آغاز جلد ہونے جارہا ہے۔

مزاح اور نجی زندگیوں سے متعلق گفتگو سے بھرپور اس شو میں اکشے کمار، سارہ علی خان، شاہد کپور سمیت دیگر اسٹارز بطور مہمان شریک ہوں گے۔

اس شو کے پرومو کے حوالے سے اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو کا کہنا ہے کہ کرن جوہر ’ناخوش شادیوں‘ کی وجہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کرن جوہر زندگیوں کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی طرح دکھاتے ہیں، لیکن اصل میں یہ ’کے جی ایف‘ کی طرح ہوتی ہیں۔

Advertisement

یہ بات کہہ کر نہ صرف خود سمانتھا بلکہ ان کے سامنے بیٹھے کرن جوہر بھی زور دار قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ سمانتھا نے 2017 میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا سے شادی کی تھی جبکہ دونوں میں 2021 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version