Advertisement

سجاد علی کا گانا بھی مس مارول سیریز کا حصہ بن گیا

معروف گلوکار سجاد علی کا گانا بیبیا بھی مارول اسٹوڈیو کی سیریز مس مارول کا حصہ بن گیا۔

اس سیریز میں سجاد علی کا گانا بیبیا بھی شامل کیا گیا ہے جو چوتھی قسط میں 27 منٹ گزرنے پر آتا ہے، اس سین میں فلم کی ہیروئین کمالا خان اپنے کزن کے ساتھ ساحل پر موجود ہیں اور اُس کا کزن ہی یہ گانا گا کر سناتا ہے۔

گلوکار سجاد علی نے  یہ سین اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرا گانا بیبیا مس مارول میں شامل کیا گیا، مارول اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کو یہ زبردست سیریز پیش کرنے پر مبارک باد۔

Advertisement

واضح رہے کہ مس مارول سیریز پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں سمیت دیگر ملکوں کے اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ پراجیکٹ مختلف ثقافتوں کے لیے ایک خراجِ تحسین ہے اور اس میں برصغیر کے لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی پہچان پر خوشی اور فخر کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version