شہزاد رائے کو بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد کی تلاش، ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی گلوکار اور شہزاد رائے کو بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے استاد کی تلاش ہے۔
سماجی رہنما نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک استاد نامعلوم اسکول میں طالب علم کو ظالمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک استاد کم سن طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اور اطراف میں بیٹھے بچے خوف کے عالم میں مبتلا تھے۔
I don’t know if video is old or new & can’t share the full video. Please help me identify this guy. Our organization @ZindagiTrust fought this battle for ten years so we have strict laws against corporal punishment but we couldn’t change the mind set. Inshallah together we will pic.twitter.com/61JgLSZV8t
Advertisement— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 5, 2022
شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم ویڈیو پرانی ہے یا نئی، میں مکمل ویڈیو شیئر نہیں کر سکتا۔ براہ کرم اس آدمی کو پہچاننے میں میری مدد کریں۔
انہوں نے لکھا کہ ہماری تنظیم “زندگی ٹرسٹ” نے دس سال تک یہ جنگ لڑی، اس لیے ہمارے پاس اب جسمانی سزا کے خلاف سخت قوانین ہیں لیکن ہم سوچ تبدیل نہیں کر سکے۔ انشاء اللہ مل کر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

