Advertisement

ابراہیم علی خان کا عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا میسج وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا میسج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ پروگرام کافی وِد کرن میں شرکت کی۔

عالیہ بھٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواری ریلیز ہونے کے بعد ابراہیم نے ایک میسج کیا جو بہت ہی مزے کا تھا۔

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد ابراہیم علی خان بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

ویڈیو میں عالیہ بھٹ میسج پڑھ کر سناتی ہیں کہ ذاتی طور پر آپ کو پیغام بھیجنے کا وقت نکالنا پڑا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ وہ ہی خاتون ہیں جس سے میں ہر بار  بہت کچھ سیکھتا ہوں، آپ کی اداکاری غیر معمولی ہے۔

سیف علی خان کے بیٹے نے اپنے میسج میں لکھا کہ آپ نے گنگو کا کردار بہت اچھے سے نبھایا اور اب رانی کا کردار بھی اچھی طرح کیا۔

Advertisement

ابراہیم نے لکھا کہ آپ خود کو کرداروں میں ایسے آسانی سے  ڈھالتی ہیں جیسے پانی کسی برتن میں شکل اختیار کرتا ہے، آپ اس ملک کی بہترین اداکارہ ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی میں ابراہیم علی خان نے ہدایتکار کرن جوہر کو اسسٹ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version