Advertisement

فہد مصطفٰی کسے دیکھ کر اداکاری کی طرف آئے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام اداکار فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم’قائد اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفٰی نے کہا کہ اس فلم میں دیکھنے والوں کو ایکشن، سسپنس، کامیڈی سب ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی کے ذریعے معاشرتی ایشوز کو اجاگر کیا ہے، فلم میں جو ڈائلاگز شامل ہیں اس کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان بڑے اداکار ہیں  انہیں دیکھ کر ہم اداکاری کی طرف آئے۔

اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ یہ فلم جس محنت سے بنی ہے، لوگ عید پر ضرور فلم دیکھنے آئیں، کوشش ہے کہ جب بھی کوئی فلم بنائی جائے لوگوں کی پسند سامنے رکھی جائے۔

Advertisement

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ لاہور آکر ہمیشہ محبت ملتی ہے۔

اس موقع پر میں فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا اور ڈائریکٹر نبیل قریشی بھی موجود تھے۔

یہ فلم عید الضحٰی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل فہد مصطفٰی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ ، ’ایکٹر ان لاء‘، ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور کئی پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ماہرہ خان فلم’رئیس‘، ’بن روئے‘ اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version