Advertisement

سلمان خان بگ باس 16 کی میزبانی کرنے کے لئے کتنا معاوضہ لیں گے؟جان کر ہوش اڑ جائیں گے

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کیا جائے گا جس کا مداح بےصبری سے انتظار  کر رہے ہیں۔

بگ باس میں ہر سال سیٹ کے ڈیزائن سے لے کر شرکا ء تک سب کچھ بدل جاتا ہے مگر میزبان بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان ہی رہتے ہیں، سلمان خان جو 13 سال سے زیادہ عرصے سے  بگ باس کے ساتھ منسلک ہیں شو کے 16ویں سیزن میں بھی میزبانی کریں گے۔

تاہم اس مرتبہ وہ اس  شو کی میزبانی کرنے کیلئے کتنا معاوضہ مانگ رہے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  معروف ادکارنے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا نے دعویٰ  کیا کہ سلمان خان  نے بگ باس سے تین بار معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا جو کہ نہ بڑھایا گیا تاہم پچھلے کچھ سیزن میں کوئی بڑا اضافہ نہ ملنے پر اس مرتبہ سلمان خان اٹل ہیں کہ جب تک انہیں معاوضے میں اضافہ نہیں ملتا، وہ شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔

Advertisement

تاہم سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے پچھلے سیزن میں 350 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version