مدیحہ افتخار کی شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ افتخار اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
دونوں بالی وڈ کے مشہور گانے’دنیا بھلا کے‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔
مدیحہ افتخار کی شادی شازل مرزا سے ہوئی ہے، یہ جوڑا ان دنوں دوستوں کے ہمراہ ترکی میں ہے جہاں انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ سالگرہ رنگا رنگی، اونچی آواز میں موسیقی، آتش بازی یا پارٹی کی علامت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ وقت، محبت، جدوجہد اور مشکلات کو ظاہر کرتا ہے جس کا ہم ایک ساتھ سامنا کرتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اتنے خوبصورت آدمی کی بیوی بننے پر بہت شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا حق‘، ’سرکار صاحب‘، عشق کی انتہا‘ اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

