شہناز گل کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں شہناز گل پہلی بار ایک ٹریک پر گئیں جہاں وہ بےحد انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا یے۔
انہوں نے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالیں اور زندگی کو سچے انداز میں گزاریں۔
شہناز گل کے اس وی لاگ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس وقت اداکارہ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس فلم میں آیوش شرما اور پوجا ہیگڑے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ شہناز گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی
یہ انداز دیکھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے بھی کیے تھے۔
دوسری جانب اسے سوشل میڈیا پر بہت پسند بھی کیا گیا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے کام پر توجہ دینی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ شہناز گل بہت بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرتی ہوئی نظر آئے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

