Advertisement

ارمینا خان کا عرب ممالک میں خواتین کے قتل کے واقعے پر اظہارِ افسوس

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے عرب ممالک میں 3 خواتین کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ارمینا خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں عرب ممالک میں 3 خواتین کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ ایسے میں مرد خواتین کو وہ ہستی سمجھ لیتے ہیں جنہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور جب چاہے اپنی زندگی سے نکال کر پھینک دیتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا سلوک خواتین کے ساتھ اب نہیں چلے گا۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے اسلام نے خواتین کو حقیقی طور پر سب سے زیادہ آزادی اور احترام دیا ہے۔

جواب میں ارمینا خان نے لکھا کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان حقوق کی خواتین کو منتقلی کی اجازت نہیں دیتے، جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version