Advertisement

اداکارہ زارا نور عباس کا مداحوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

زارا نور عباس

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ناظرین کو ازدواجی زندگی کے بارے میں چند اہم مشورے بھی دیے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ شادی سے صرف رومانٹک ڈنر چاہتے ہیں تو شادی کرنے کے بارے میں ہرگز نہ سوچیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن اگر آپ ایک خاندان کی ذمے داری قبول کرنے اور اس  کی قدر کرنے کے لیے تیار ہیں تو شادی کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں۔

Advertisement

زارا نور عباس نے کہا کہ آپ کو پہلے یہ جاننا چاہئیے کہ آپ زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور آپ کی ترجیحات کیا ہیں، پھر اس کے مطابق فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version