Advertisement

ارب پتی گلوکارہ ریحانہ کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ امریکا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشہور امریکی بزنس میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے حال ہی میں مسلسل تیسرے سال امریکا کی امیر ترین خواتین کی سالانہ فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کی مجموعی مالیت اب 1.4 بلین ڈالرز ہے اور مجموعی طور پر وہ21 ویں نمبر پر ہیں۔

ریحانہ اس فہرست میں شامل 40 سال سے کم عمر واحد ارب پتی خاتون ہیں۔

گلوکارہ نے اپنے کامیاب میوزک کیریئر اور کاروباری منصوبوں جن میں فینٹی بیوٹی، فینٹی اسکن اور سیویج ایکس فینٹی سے اپنی خوش قسمتی کمائی ہے۔

Advertisement

یادرہے کہ ریحانہ کی کمپنی سیویج ایکس فینٹ ایک ابتدائی عوامی پیشکش پر مشیروں کے ساتھ کام کر رہی ہے جس سے کمپنی کو 3 بلین ڈالر یا اس سے زائد کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

تاہم گلوکارہ مندرجہ بالا منصوبوں کے علاوہ بھی کئی کاروباری منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریحانہ کو اپنے آبائی ملک بارباڈوس سے ارب پتی بننے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version