بالی وڈ کی معروف اداکارائیں اپنی پہلی فلم میں کیسی دکھائی دیتی تھیں؟ تصاویر دیکھیں

ہر انسان کی شخصیت میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آجاتی ہے، اور وہ پہلے سے باوقار لگنے لگتا ہے۔
ہم آپ کو آج چند معروف اداکاراؤں کی تصاویر دکھائیں گے، جو اپنی پہلی فلم میں بالکل مختلف دکھائی دیتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2006 میں فلم ایشوریا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ ان کی حالیہ فلم گہرائیاں ہے ،جو 2022 میں ریلیز ہوئی ہے۔
ایشوریا رائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم ایروور سے کیا تھا جب کہ اب حال ہی میں انہوں نے فلم Ponniyin Selvan میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ فلم ستمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔
پریانکا چوپڑا کی پہلی فلم Thamizhan تھی جو 2002 میں ریلیز کی گئی، جب کہ اداکارہ کی حالیہ ویب سیریز ہالی وڈ کی ہے جس کا نام Citadel ہے۔
کترینہ کیف کی پہلی فلم بوم تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ حالیہ فلم فون بھوت ہے جو 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔
مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2000 میں ریفیوجی سے کیا تھا جبکہ انہوں نے حال ہی میں عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کیا ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

