Advertisement

مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا؛ ماہرہ خان

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران آئٹم سانگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اپنی فلم سپر اسٹار میں کیے گئے سب سے آخری آئٹم سانگ نوری سے متعلق کہا کہ مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا، آئٹم سانگ نوری فلم کے لیے بہت ہی ضروری تھا اس لیے میں نے اس پر ہاں کہہ دی تھی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے، بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مگر مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ صحیح نہیں لگتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کی پروموشن میں کافی مصروف تھیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version