Advertisement

ٹام کروز اپنی نئی فلم سے کتنا کما سکتے ہیں؟جان کر حیران رہ جائیں گے

ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروزر اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹاپ گن میورک‘ سے کتنا کماسکتے ہیں ،یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔

ٹام کروز نے 1986 میں ٹاپ گن میں کام کیا تھا اور 3 دہائیوں بعد ایک بار پھر وہی کردار بڑی اسکرین پر فلم کے سیکوئل میں ادا کیا۔

اس فلم کی ریلیز کورونا وائرس وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی مگر پیرا ماؤنٹ اسٹوڈیو نے باکس آفس میں کامیابی کی توقع پر اسے کسی اسٹریمنگ سروس کو فروخت نہیں کیا،جس کے بعد یہ توقع پوری بھی ہوئی، فلم نے اب تک عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں ٹاپ گن سرفہرست ہوسکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی مالی کامیابی کے باعث ٹام کروز کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 10 کروڑ ڈالرز تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ٹام کروز کو فلم میں کام کرنے کے لیے ایک کرو ڑ25 لاکھ ڈالرز فیس ادا کی گئی تھی مگر اداکار نے کنٹریکٹ میں کچھ شرائط شامل کی تھیں۔

ان شرائط میں یہ بات شامل تھی کہ فلم کی آمدنی میں سے کچھ حصہ ٹام کروز کو اس وقت ادا کیا جائے گا جب باکس آفس بزنس ایک مخصوص ہندسے کو عبور کرلے گا۔

سنیماؤں سے ہونے والی آمدنی کے ساتھ ساتھ فلم کے اسٹریمنگ اور دیگر ذرائع سے ہونے والے بزنس سے بھی ٹام کروز کو حصہ ادا کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس فلم سے 8 سے 10 کروڑ ڈالرز کے درمیان کما سکتے ہیں اور حتمی رقم طے کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیرا ماؤنٹ کی جانب سے ٹاپ گن کے سیکوئل پر کافی عرصے سے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی جارہی تھی مگر ٹام کروز کی جانب سے انکار کیا جارہا تھا کیونکہ وہ اچھے اسکرپٹ کے منتظر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version